غصہ کا علاج
حدیث شریف میں ہے کہ دو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لڑجھگڑ رہے تھے
اور ایک شخص غصہ میں بے قابو ہورہا تھا… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھ کر فرمایا کہ:۔
میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ شخص وہ کلمہ کہہ لے تو اس کا یہ اشتعال جاتا رہے..۔
فرمایا وہ کلمہ ہے: “اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم“۔
اس شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر فوراً یہ کلمہ پڑھ لیا
تو فوراً ہی سارا غصہ اور اشتعال ختم ہوگیا…۔
فائدہ:۔ آج کل عموماً کثرت کار اور بلڈ پریشر کے باعث اکثر افراد جلد اشتعال میں آجاتے ہیں ایسے لوگ اس نسخہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو استعمال میں لاویں… نیز غصہ کے وقت موقعہ سے ہٹ جانا…. وضو کرلینا…. پانی پینا اور ہیئت بدل لینا بھی مفید ہے..۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 124 – 125

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔