غزوہ بدر کے دوران نبی علیہ السلام کی دعا
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جنگ بدر کی اس رات میں نماز پڑھتے رہے اور یہ دعا فرماتے رہے۔
اے اللہ! اگر یہ جماعت ہلاک ہوگئی تو پھر تیری عبادت نہ ہو سکے گی اور اس رات مسلمانوں پر بارش بھی ہوئی تھی (جس سے کافروں کی سخت زمین پر کیچڑ ہوگئی اور مسلمانوں کی ریتیلی زمین جم گئی اور اس پر چلنا آسان ہوگیا) ۔
کتاب کا نام: حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
صفحہ نمبر: 365
حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
یہ کتاب حضرت مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی عربی کتاب
” حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم ” کا اردو ترجمہ ہے ، یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت وعقیدت سے بھرپورکتاب ہے ۔ اس کی مقبولیت کے لئےاتنی بات کافی ہےکہ حضرت رحمہ اللہ کےخلوص اورللہیت کےنتیجہ میں اس کتاب کااردوترجمہ بھی کیا گیا ، گویامشائخ عرب وعجم میں یہ کتاب مقبول ہوئی ۔
زیرنظر کتاب تلخیص شدہ ہے جس میں مکررات کو حذف کرکے ہرروایت پر ایک عنوان لگادیا تاکہ علماء کرام کے علاوہ عوام الناس بھی اس سے بآسانی مستفید ہوسکیں ۔
0 Comments