عیدالاضحی کے مسنون اعمال
٭ عیدالاضحی کی رات میں طلب ثواب کے لیے بیدار رہنا اور عبادت میں مشغول رہنا سنت ہے…۔
٭ ذی الحجہ کی نویں تاریخ کی صبح سے تیرہویں تاریخ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد جو باجماعت ہو اور مقیم ہونے کی حالت میں ادا کی جائے…۔ ایک مرتبہ تکبیرات تشریق بلند آواز سے ادا کرنا واجب ہے…۔
مسافر عورت اور منفرد کے لیے بھی بعض علماء کا قول ہے اس لیے اگر کہہ لیں تو بہتر ہے لیکن عورت اگر تکبیر کہے تو آہستہ کہے…۔
٭ نماز عیدالفطر سے پہلے کچھ کھجوریں کھانا اور عیدالاضحی میں اگر قربانی کریں تو نماز عیدالاضحی سے پہلے کچھ نہ کھانا…. نماز کے بعد اپنی قربانی کے گوشت سے کھانا۔
٭ جس کا قربانی کا ارادہ ہو اس کو بقر عید کا چاند دیکھنے کے بعد جب تک قربانی نہ کرلے اس وقت تک خط نہ بنوانا اور ناخن نہ کتروانا مستحب ہے (بہشتی گوہر)
کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 188
مسنون زندگی قدم بہ قدم
مسنون زندگی قدم بہ قدم
یہ کتاب ولادت سے وفات تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا مبارک مجموعہ ہے بلکہ یہ سنتوں کا اک نصاب اور مکمل انسائیکلو پیڈیا ہے ۔
0 Comments