وظائف کے کارگر ہونے کی شرائط
۔1۔ یقین کے ساتھ عمل کریں، شک عمل کو ضائع کردیتا ہے..۔
۔2۔ توجہ کے ساتھ عمل کریں، بے توجہی سے پڑھی جانیوالی دعائیں ہوا میں گم ہوجاتی ہیں۔۔۔
۔3۔ رزق حلال کا اہتمام کریں، حرام غذا عمل کے اثر کو زائل کردیتی ہیں..۔
۔4۔ ہر عمل اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کریں، مالک راضی ہوگا تو کام بنے گا..۔
۔5۔ فرائض کا اہتمام کریں جو لوگ نماز اور دیگر فرائض ا دا نہیں کرتے ان کے اعمال بے اثر ہوتے ہیں..۔
۔6۔ حرام کاموں سے بچیں….وہ کام جنہیں شریعت نے حرام قرار دیا ہے…. ان کا ارتکاب روحانیت کو نقصان پہنچاتا ہے..۔
۔7۔ وظائف اور دعاؤں کے الفاظ کی تصحیح کا اہتمام کریں…. الفاظ غلط پڑھنے سے معنی بدل جاتے ہیں..۔
۔8۔ طہارت کا اہتمام کریں…. خود بھی پاک صاف ہوں…. لباس اور خیالات بھی پاک صاف رکھیں..۔
۔9۔ عاجزی اور آہ وزاری کیساتھ عمل کریں…صرف وہ اعمال کریں جن کی شرعاً اجازت ہو..۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 186
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔