ظالم کے شر سے حفاظت
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چند کلمات سکھائے ہیں ۔
جسے (جابرو ظالم) بادشاہ کے پاس یا ہر ایسی شے کے پاس جو مجھے خطرہ میں ڈال دے ۔
ایسے اوقات میں انہیں پڑھتے رہنے کیلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم مجھے تاکیدًا فرماتے تھے… (احمد’ نسائی’ کنز)۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اکثر وبیشتر یہ دعا پڑھا کرتے تھے… (ترمذی)۔
حضرت ابو رافع سے منقول ہے حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی کی شادی حجاج بن یوسف (جس کا ظلم مشہور ہے) سے کردی… رخصتی کے وقت اپنی بچی سے کہا کہ جب حجاج تیرے پاس آئے تو اس وقت یہ دعا پڑھ لیا کرنا اور وہ دعا سکھانے کے بعد حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دعویٰ (یقین کامل) کے ساتھ کہا کہ..۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی امر مبتلائے رنج و غم کرتا تو خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں یہ دعا پڑھ لیا کرتے تھے… راوی کہتے ہیں، اس دعا کی برکت سے حجاج ظالم کبھی اس عورت کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچا سکا… مذکورہ تینوں راویوں نے جو دعا نقل فرمائی وہ یہ ہے..۔
لَااِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ اﷲَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم’ وَالْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… (ترمذی)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 90
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔