شوہر کی اطاعت پر والد کی مغفرت
امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب احیاء العلوم باب النکاح میں مذکور ہے کہ ایک شخص سفر پر گیا۔ روانگی سے قبل اپنی بیوی سے کہہ گیا کہ وہ بالاخانہ سے نیچے نہ اترے ۔ نچلے حصے میں اس عورت کا باپ رہتا تھا ۔ اتفاقا وہ بیمار ہوگیا تو اس عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اجازت لینے کے لئے ایک آدمی بھیجا کہ وہ نیچے اتر کر اپنے والد کی عیادت کرسکے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے خاوند کی اطاعت کر ۔ اس کا باپ فوت ہوگیا ۔ اس نے پھر اترنے کی اجازت چاہی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اپنے شوہر کی اطاعت کر ۔ اسکا باپ دفن بھی کردیا گیا مگر وہ نہ اتری ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو کہلا بھیجا کہ تو نے جو اپنے شوہر کی اطاعت کی ۔ اسکے عوض میں اللہ تعالیٰ نے تیرے والد کی مغفرت فرمادی ہے ۔
یاد رکھیں کہ عورت کی اپنی خواہش بھی شوہر کی مرضی کے تابع ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو آگاہ کیا ہے کہ انکے خاوند یا تو انکی جنت ہیں یا جہنم ہیں ۔
از کتاب : واقعات خواتین صفحہ 103۔
واقعات خواتین
خواتین کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لانے والے سینکڑوں پر اثر واقعات کا مجموعہ
0 Comments