شب قدر کی دعا
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ شب قدر کو تلاش کرو رمضان کی آخری دس راتوں کی طاق راتوں میں…. (صحیح بخاری)
شب قدر کی دُعا
حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے عرض کیا کہ مجھے بتایئے کہ اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ کون سی رات شب قدر ہے تو میں اس رات اللہ تعالیٰ سے کیا عرض کروں اور کیا دُعا مانگوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ عرض کرو:۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُّوٌّ کَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ ط’’۔
ترجمہ:۔ اے اللہ! آپ معاف کرنیوالے ہیں (اور) کریم ہیں عفو کو پسند کرتے ہیں…. لہٰذا مجھ سے درگزر کردیجئے (معارف الحدیث)
رمضان کی آخری رات
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ رمضان کی آخری رات میں آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اُمت کے لیے مغفرت و بخشش کا فیصلہ کیا جاتا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے دریافت کیا گیا…. وہ شب قدر ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شب قدر تو نہیں ہوتی لیکن بات یہ ہے کہ عمل کرنے والا جب اپنا عمل پورا کردے تو اس کو پوری اُجرت مل جاتی ہے…. (مسند احمد…. معارف الحدیث)
کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 178 تا 179
مسنون زندگی قدم بہ قدم
مسنون زندگی قدم بہ قدم
یہ کتاب ولادت سے وفات تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا مبارک مجموعہ ہے بلکہ یہ سنتوں کا اک نصاب اور مکمل انسائیکلو پیڈیا ہے ۔
0 Comments