شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ایک خادم نے سوال کیا کہ نکاح کے بعد جو کھانا ہوتا ہے یہ سنّت تو ہے نہیں۔ اس میں جانا جائز ہے کہ ناجائز؟ حضرت نے فرمایا کہ بتائیے، اگر آپ کے گھر مہمان آتے ہیں تو آپ ان کو کھانا کھلاتے ہیں کہ نہیں؟پھر فرمایا کہ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ ہر وہ کام جو سنّت نہ ہو خود بخود ناجائز نہیں ہو جاتا، جب تک کہ اس کے ناجائز ہونے کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔ مثلاً یہ کہ شادی کے دن لڑکی والے جو کھانا کھلاتے ہیں اس کو عام طور سے کوئی بھی شرعاً ضروری یا سنّت نہیں سمجھتا۔ ہاں اگر کوئی یہ سمجھنے لگے کہ یہ شرعاً ضروری ہے یا سنّت ہے تو پھر یہ بدعت ہو جائے گی۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…