سورۃ الواقعہ کی فضیلت

Idara Taleefat E Ashrafia

سورۃ الواقعہ کی خصوصی فضیلت مرضِ وفات میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی سبق آموز ہدایات

ابن کثیر نے بحوالہ ابن عساکر ابو ظبیہ سے یہ واقعہ نقل کیا ہے…. ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مرضِ وفات میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ عیادت کے لیے تشریف لے گئے..۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے پوچھا ‘‘ما تشتکی’’ (تمہیں کیا تکلیف ہے؟)
تو فرمایا ‘‘ذنوبی’’ (یعنی اپنے گناہوں کی تکلیف ہے)۔
پھر پوچھا ‘‘تشتھی’’ (یعنی آپ کیا چاہتے ہیں؟)
تو فرمایا ‘‘رحمۃ ربی’’ (یعنی اپنے رب کی رحمت چاہتا ہوں)۔
پھر حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ:۔
میں آپ کے لیے کسی طبیب (معالج) کو بلاتا ہوں تو فرمایا ‘‘اَلطَّبِیْبُ اَمْرَضَنِیْ’’ (یعنی مجھے طبیب ہی نے بیمار کیا ہے)
پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں آپ کے لیے بیت المال سے کوئی عطیہ بھیج دوں۔
تو فرمایا ‘‘لا حاجۃ لی فیھا’’ (مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں) ۔
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ:۔
عطیہ لے لیجئے وہ آپ کے بعد آپ کی لڑکیوں کے کام آئے گا تو فرمایا کہ کیا آپ کو میری لڑکیوں کے بارے میں یہ فکر ہے کہ وہ فقر و فاقہ میں مبتلا ہو جائیں گی مگر مجھے یہ فکر اس لیے نہیں کہ میں نے اپنی لڑکیوں کو تاکید کررکھی ہے کہ ہر رات سورۃ واقعہ (پارہ:27) پڑھا کریں کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے:۔

۔‘‘مَنْ قَرَءَ سُوْرَۃَ الْوَاقِعَۃِ کُلَّ لَیْلَۃٍ لَمْ تُصِبْہُ فَاقَۃٌ اَبَدًا’’ (ابن کثیر)

جو شخص ہر رات میں سورۃ الواقعہ پڑھا کرے وہ کبھی فاقہ میں مبتلا نہیں ہوگا… ابن کثیر نے یہ روایت بسند ابن عساکر نقل کرنے کے بعد اس کی تائید دوسری سندوں اور دوسری کتابوں سے بھی پیش کی ہے… (معارف القرآن، ص:268، ج:8)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 128 – 129

Written by Huzaifa Ishaq

1 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments