سلامتی کا وظیفہ – درود شریف

Barakat e Darood Shareef

سلامتی کا وظیفہ – درود شریف

حضرت عبدالرحمن بن عوف کا بیان ہے ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (گھر سے) برآمد ہوئے
اور ایک نخلستان کے اندر پہنچے وہاں پہنچ کر آپ نے سجدہ کیا اور اتنا طویل سجدہ کیا کہ مجھے اندیشہ ہو گیا
کہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات نہ ہو گئی ہو میں دیکھنے کے لئے (قریب گیا)۔
آپ نے سر اٹھا کر فرمایا کیا بات ہے میں نے اپنا اندیشہ بیان کر دیا۔
فرمایا جبرئیل نے (آکر) مجھ سے کہا تھا کیا میں آپ کو یہ خوشخبری نہ سنا دوں کہ اللہ نے آپ کے (اعزاز اور خوش کرنے کے) لئے فرمایا ہے کہ جو شخص آپ پر درُود پڑھے گا میں اس پر رحمت نازل کروں گا اور جو آپ پر سلام پڑھے گا میں اس کو سلامتی عطا کروں گا (رواہ احمد)

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 46 – 47

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

10 November, 2022

You May Also Like…

صراط مستقیم پر چلنے کا طریقہ

صراط مستقیم پر چلنے کا طریقہ دیکھو! انسان کا کام تین چیزیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ وہ اپنی طرف سے عزم کرلے اور پکا ارادہ...

ایمان کامل کی 4 علامتیں

ایمان کامل کی 4 علامتیں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کے خطبات سے انتخابرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...