سحر اور جادوسے حفاظت کے الفاظ
مؤطا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ میں حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ سے منقول ہے
کہ اگر چند کلمات جنہیں میں پابندی سے پڑھتا ہوں نہ ہوتے تو یہودی جادوگر مجھے جادو کے زور سے گدھا بنا دیتے..۔
حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ سے جب لوگوں نے پوچھا وہ کلمات کیا تھے؟
تو آپ رضی اللہ عنہ نے یہ کلمات بتائے:۔
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ بِشَیءٍ اَعْظَمَ مِنْہُ
وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ
وَّ بِاَسْمَاءِ اللّٰہِ الْحُسْنٰی کُلِّھَا مَا عَلِمْتُ مِنْھَا وَمَا لَمْ اَعْلَمْ
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَءَ وَذَرَاءَ….۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 109 – 110
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔