سب سے پہلا حق مہر درود شریف

Barakat e Darood Shareef

سب سے پہلا حق مہر درود شریف

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی رحمۃ اللہ علیہ المتوفی 1402ھ رقمطراز ہیں۔
شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے مدارج النبوۃ میں لکھا ہے کہ جب حضرت حوا علیہا السلام پیدا ہوئیں، حضرت آدم علیہ السلام نے ان پر ہاتھ بڑھانا چاہا۔
ملائکہ نے کہا صبر کرو جب تک نکاح نہ ہو جائے اور مہر ادا نہ کردو، انہوں نے پوچھا مہر کیا ہے؟
فرشتوں نے کہا رسول مقبول صلی ﷲ علیہ وسلم پر تین بار درُود شریف پڑھنا اور ایک روایت میں بیس بار آیا ہے فقط۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 210

Written by Huzaifa Ishaq

13 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments