سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی دُعا
حضرت عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ یہ دعا کیا کرتے..۔
۔”اَللّٰھُمَّ ھَبْ لِیْ حَمْدًا وَھَبْ لِیْ مَجْدًا لَا مَجْدَ اِلَّا بِفِعَالٍ وَلَا فِعَالَ اِلَّا بِمَالٍ اَللّٰھُمَّ لَا یُصْلِحُنِی الْقَلِیْلُ وَلَا اَصْلُحُ عَلَیْہِ”۔
ترجمہ:۔ “اے اللہ! مجھے تعریف عطا فرما اور مجھے بزرگی عطا فرما اور بزرگی کسی بڑے کام کے ذریعہ سے ہی حاصل ہو سکتی ہے اور کوئی بڑا کام مال کے ذریعہ سے ہی ہوا کرتا ہے۔ اے اللہ! تھوڑا مال میرے حالات درست نہیں کر سکتا اور نہ ہی تھوڑے مال سے میں درست رہ سکتا ہوں (لہٰذا تو اپنی شان کے مطابق اپنے خزانوں میں سے عطا فرما)” (اخرجہ ابن سعد 614/3)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 142 – 143
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments