زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا معمول
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ جب بستر پر لیٹتے تو یہ دعا کرتے..۔
۔”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ غِنَی الْاَھْلِ وَالْمَوَالِیْ وَاَعُوْذُبِکَ اَنْ تَدْعُوَ عَلَیَّ رَحِمٌ قَطَعْتُھَا”۔
ترجمہ:۔ ‘‘اے اللہ! میں تجھ سے اہل و عیال کے اور تمام متعلقین کے غنا کو مانگتا ہوں اور میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں رشتہ توڑوں اور وہ رشتہ میرے لئے بددعا کرے’’… (اخرجہ الطبرانی)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 142

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔