دنیا میں اپنی جنت دیکھنے کا مجرب عمل
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس آدمی نے روزانہ (بلاناغہ) ایک مرتبہ یہ (کلمات) کہے… (بطور وظیفہ کے ) وہ آدمی مرے گا نہیں یہاں تک کہ جنت میں اپنا مکان دیکھ لے یا اسے دکھا دیا جائے گا… وہ دعائیہ کلمات مبارکہ یہ ہیں :.۔
سُبْحَانَ الْقَائِمِ الدَّائِمِ سُبْحَانَ الْحَیِّ الْقَیُّومِ’ سُبْحَانَ الْحَیِّ الَّذِیْ لاَ یَمُوْتُ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوْحِ سُبْحَانَ الْعَلِیِّ الْاَعْلیٰ’ سُبْحَانَہ’ وَتَعَالیٰ ۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 96
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔