دل کے بکھر جانے سے حفاظت

Idara Taleefat E Ashrafia

ابودرداء رضی اللہ عنہ کی دُعا

حضرت بلال بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے..۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ تَفْرِقَۃِ الْقَلْبِ’’۔
ترجمہ:۔ ‘‘اے اللہ! میں دل کے بکھر جانے سے تیری پناہ چاہتا ہوں’’..۔
کسی نے پوچھا دل کے بکھر جانے سے کیا مراد ہے؟
فرمایا اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ کی طرف سے میرے لئے ہر وادی میں کچھ مال رکھ دیا جائے… (اور مجھے ہر وادی میں جا کر اپنے مقدر کا مال جمع کرنا پڑے) (اخرجہ ابو نعیم فی الحلیۃ 219/1)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 143

Written by Huzaifa Ishaq

2 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments