دل کی کمزوری کا علاج
حدیث شریف میں سورہ یٰسین کو قرآن پاک کا دل قرار دیا گیا ہے
پس سورہ یٰسین کی تلاوت دل کی مضبوطی کا بہترین علاج ہے…۔
کیونکہ دل دل کو نفع دیتا ہے… وہ افراد جن کے دل کمزور ہوچکے ہیں….۔
وہ چند دن تک ہر نماز کے بعد توجہ سے یٰسین شریف پڑھیں
یا کسی ایک وقت میں پانچ مرتبہ پڑھ لیں
اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو کم از کم صبح شام ایک ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں …(لطف اللطیف)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 91

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔