دل کا زنگ کیسے دور کریں(شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
سرور دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ دلوں پر زنگ لگ جاتے ہیں اور اس زنگ کو زائل کرنے کا راستہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ذکر ہے۔ حضور اقدس ﷺ نے غفلت کو دل کے زنگ سے تعبیر فرمایا ۔ یہ غفلت سب سے بڑی بیماری ہے اور اس غفلت کی بیماری کا علاج یہ ہے کہ اپنے دل کو اللہ تبارک و تعالیٰ کے ذکر سے صیقل کرو، ذکر کرنے کے لیے تھوڑا سا وقت نکالو ، پندرہ بیس منٹ، آدھا گھنٹہ ، جتنا وقت آسانی سے نکال سکتے ہو اتنا نکالو۔ ذکر اللہ کے لیے آدھا گھنٹہ نکالنا کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے۔ اس وقت میں کچھ تلاوت کر لی، مناجاتِ مقبول کی ایک منزل پڑھ لیا کریں۔ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم کی ایک تسبیح، تیسرا کلمہ سبحان اللہ والحمدللہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر کی ایک تسبیح اور چوتھا کلمہ لا الٰہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وھو علٰی کل شی قدیرکی ایک تسبیح، استغفار کی تسبیح اور درود شریف کی تسبیح پڑھ لیا کریں۔ یہ چالیس منٹ سے زیادہ کا کام نہیں ہے۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد اول، صفحہ ۵۸)۔
یہ ملفوظات حضرت مولانا فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
Featured products
بوادر النوادر (3 جلد)۔
₨ 3190.00درس قرآن ڈیلکس ایڈیشن
₨ 8290.00
0 Comments