دعوت قبول کرنے کا شرعی حکم

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
دعوت قبول کرنے کا شرعی حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ شرعی مسئلہ یہ ہے کہ جس دعوت کے بارے میں پہلے سے یہ معلوم ہو کہ اس دعوت میں فلاں گناہ کبیرہ کا ارتکاب ہو گا اور اندیشہ یہ ہو کہ میں بھی اس گناہ میں مبتلا ہو جاؤں گا، اس دعوت میں شرکت کرنا جائز نہیں، اور جس دعوت کے بارے میں یہ خیال ہو کہ اس دعوت میں فلاں گناہ تو ہو گا لیکن میں اپنے آپ کو اس گناہ سے بچالوں گا، ایسی دعوت میں عام آدمی کو شرکت کی گنجائش ہے لیکن جس آدمی کی طرف لوگوں کی نگاہیں ہوتی ہیں، اور جن کی لوگ اقتداء کرتے ہیں، ایسے آدمی کے لئے کسی حال میں بھی ایسی دعوت میں شرکت کرنا جائز نہیں اور یہ دعوت قبول کرنے کا اہم اصول ہے۔ دعوت قبول کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ آدمی اس کی وجہ سے گناہوں کا ارتکاب کرے

۔(دعوت کے آداب، اصلاحی خطبات، جلد پنجم، صفحہ۲۵۲)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

24 November, 2024

You May Also Like…