دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں؟
ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ
حضرت ابراہیم بن ادہم رحمہ اﷲ تعالیٰ کے سامنے ایک مرتبہ عرض کیا گیا کہ: اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا: ادْعُوْنِیْٓ اَسْتَجِبْ لَکُمْ… میرے بندو تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کروں گا، اور تمہاری مرادیں پوری کروں گا لیکن کیا بات ہے کہ ہم بہت سی دعائیں مانگا کرتے ہیں لیکن قبول نہیں ہوتیں؟
یہ سن کر حضرت ابراہیم بن ادہم رحمہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: تمہاری دعاؤں کے عدم قبولیت کا سبب یہ ہے کہ تمہارے دلوں پر مردنی چھائی ہوئی ہے اور اس میں زندگی کا کوئی اثر باقی نہیں ہے… جب وہ دل ہی مرجھاجائیں جن کی گہرائیوں سے دعائیں نکلا کرتی ہیں تو پھر دعاؤں میں تاثیر قبولیت کیسے آئے گی؟
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 62 – 63
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔