درود پاک کے مواقع
یہ وہ احوال اور مقامات ہیں جن میں درُود پاک کا پڑھنا ثابت ہے اور درُود پاک کا پڑھنا فضیلت و ثواب اور دینی دنیاوی برکات و فوائد کا باعث ہے۔
ان مواقع کو شمس الدین ابن قیم جوزیہؒ نے جلاء الافہام میں، محدث صدیق حسن خاں بھوپالی ؒ نے نزل الابرار من الادعیہ والاذکار میں، اور شمس الدین سخاویؒ رحمۃ اللہ علیہ نے القول البدیع فی الصلوٰۃ علی الحبیب الشفیع میں نہایت ہی تفصیل کے ساتھ احادیث و آثار سے ثابت کرتے ہوئے بیان کیا ہے۔
ان مقامات میں کسی بھی درُود پاک کا پڑھ لینا خواہ مختصر ہو خواہ طویل ہو کافی ہے اور باعث فضیلت ہے۔
۔1۔وضو سے فارغ ہونے کے بعد۔2۔تیمم کے بعد۔
۔3۔غسل سے فراغت پر خواہ غسل جنابت ہو یا غسل حیض و نفاس ہو۔
۔4۔نماز کے اندر (قعدہ اخیرہ میں)۔5۔وصیت نامہ لکھتے وقت۔
۔6۔خطبہ نکاح کے وقت۔ 7۔دن کے اول یعنی صبح کے وقت۔
۔8۔اور دن کے آخر وقت یعنی شام کے وقت۔9۔سونے کے وقت۔
۔10۔سفر کرتے وقت۔11۔سواری پر سوار ہوتے وقت۔
۔12۔بازار سے نکلتے وقت۔
۔13۔دعوت طعام کے وقت (دستر خوان پرجب کھانے کیلئے بیٹھے)۔
۔14۔گھر میں داخل ہوتے وقت۔15۔خط و رسائل شروع کرتے وقت۔
۔16۔بسم اللہ کے بعد۔17۔رنج و غم پریشانی مصیبت کے وقت۔
۔18۔فقر فاقہ اور تنگی معیشت کے موقعہ پر۔19۔کسی حاجت و ضرورت کے موقع پر۔
۔20۔ڈوبنے کے وقت۔21۔طاعون، ہیضہ وبائی امراض کے وقت اس کا ورد۔
۔ 22۔دعا کے شروع میں، بیچ میں اور آخر میں۔
۔23۔کان بجنے کے وقت۔24۔ہاتھ پیر سن ہونے کے وقت۔
۔25۔چھینک آنے کے وقت۔26۔کسی چیز کو رکھ کر بھول جانے کے وقت۔
۔27۔مولی کھانے کے وقت۔28۔گدھا بولنے کے وقت۔
۔29۔گناہ سے توبہ کے وقت۔30۔نماز حاجت کے وقت دعا میں۔
۔31۔تشہد کے بعد۔32۔نماز سے فارغ ہونے کے بعد۔
۔33۔اقامت نماز کے وقت۔34۔صبح کی نماز کے بعد۔
۔35۔مغرب کی نماز سے فارغ ہونے پر۔36۔قنوت کے بعد۔
۔37۔تہجد کی نماز کے لئے اٹھنے کے وقت۔
۔38۔نماز تہجد سے فارغ ہونے کے بعد۔39۔مسجد میں داخل ہونے کے وقت۔
۔40۔مسجد سے نکلتے وقت۔41۔مسجد کے پاس سے گزرتے وقت۔
۔42۔مسجد دیکھتے وقت۔43۔اذان سے فارغ ہونے کے بعد۔
۔44۔شب جمعہ میں۔45۔جمعہ کے دن۔
۔46۔جمعہ کے دن عصر کے بعد۔47۔پیرکے دن۔
۔48۔خطبوں میں ‘‘ جمعہ اور عیدین میں’’۔49۔عید کی تکبیرات کے درمیان۔
۔50۔جنازہ میں۔51۔دوسری تکبیر کے بعد۔
۔52۔میت کو قبر میں داخل کرتے وقت۔53۔استسقاء کی نماز میں۔
۔54۔کسوف اور خسوف کے خطبوں میں۔55۔کعبہ مبارک دیکھتے وقت۔
۔ 56۔اور حج کے موقعہ میں۔57۔صفا اور مروہ پر۔
۔58۔حجر اسود کے استلام کے وقت۔59۔ملتزم کے پاس۔
۔60۔عرفہ کے دن ظہر کے بعد۔61۔مسجد خیف میں۔
۔62۔تلبیہ سے فارغ ہونے کے بعد۔63۔مدینہ منورہ نظر آتے وقت۔
۔64۔قبر اطہر کی زیارت کرتے وقت۔
۔65۔اور مدینہ منورہ میں قبر اطہر کی زیارت سے رخصت ہوتے وقت۔
۔66۔مدینہ منورہ کے آثار مبارک دیکھنے کے وقت۔67۔بدر۔
۔68۔احد وغیرہ میں۔69۔تمام احوال میں ہر وقت۔
۔70۔کسی اتہام سے بری ہونے کے لئے۔
۔71۔احباب سے ملاقات اور ملنے کے وقت۔72۔مجمع میں جانے کے وقت۔
۔73۔مجمع سے علیحدہ اور واپس ہونے کے وقت۔
۔74۔ ختم قرآن پاک کے وقت (دعا کے موقعہ پر)۔
۔75۔حفظ قرآن کی دعا میں۔76۔ مجلس سے اٹھنے کے وقت۔
۔77۔ہر ذکر اللہ کے موقعہ پر۔78۔ہر کلام کے آغاز میں۔
۔79۔آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذکر اور تذکرہ مبارک کے وقت۔
۔80۔علم کی نشر واشاعت کے وقت۔81۔وعظ کے وقت۔
۔82۔حدیث پاک کے پڑھنے کے وقت۔83۔فتویٰ لکھتے وقت۔
۔84۔نام مبارک لکھتے وقت۔
خیال رہے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ درُود پاک کا لکھنا یا ذکر کے وقت پڑھنا واجب ہے۔ اس کی احادیث پاک میں بڑی تاکید اور اس کے خلاف سخت وعید وارد ہے۔ مزید یہ کہ اسم مبارک لکھنے کے بعد صلی اﷲ علیہ وسلم یا علیہ الصلوٰۃ والسلام پورا لکھنا ضروری ہے۔ صرف ‘‘صلعم’’ یا ‘‘ص’’ لکھنے سے درُود پاک کا نہ حکم پورا ہوتا ہے نہ ثواب ملتا ہے۔
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔
0 Comments