درود پاک سے متعلق چند آداب

Barakat e Darood Shareef

درود پاک سے متعلق چند آداب

۔1۔ درُود شریف پڑھنے والے کو مناسب ہے کہ بدن اور کپڑا پاک صاف رکھے۔
۔2۔ بے وضو درُود شریف پڑھنا جائز ہے اور باوضو نُوْرٌ عَلٰی نُوْرٍ ہے۔
۔(3)۔ درُود شریف پڑھتے وقت اعضاء کو حرکت دینا اور آواز بلند کرنا جہل ہے۔
چنانچہ فقہ کی فتاویٰ کی مشہور کتاب در مختار میں علامہ حصکفی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے رد اور اسکی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے۔ وَاِزْعَاجُ الْاَعْضَاءِ بِرَفْعِ الصَّوْتِ جَھْلٌ۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض جگہ جو رسم ہے کہ نمازوں کے بعد حلقہ باندھ کر بہت چلا چلا کر درُود شریف پڑھتے ہیں قابل ترک ہے۔
۔(4)۔ آپ کے نام نامی اسم گرامی سے قبل سیدنا کا لفظ بڑھا دینا افضل اور باعث ادب ہے چنانچہ علامہ حصکفیؒ نے الدرالمختار میں اسے مستحب قراردیا ہے اور اس کا اضافہ ترک کے مقابلہ میں افضل قرار دیا ہے علامہ رملی شافعیؒ نے شرح منہاج النووی میں اسے مستحب قرار دیاہے ظہیریہ نے اور علماء کرام کے ایک جم غفیر نے اسے ذکر کیا ہے۔ (شامی صفحہ 513)
اور حدیث پاک سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
اَنَا سَیِّدُ وُلْدِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَ اَوَّلَ مَنْ یُشَقُّ عَنْہُ الْقَبْرُ وَ اَوَّلُ شَافِعٍ وَ اَوَّلُ مُشَفَّعٍ۔
ترجمہ:۔ میں اولاد آدم کا سردار ہوں قیامت کے دن سب سے پہلے میں قبر سے نکلوں گا اور میں ہی سب سے پہلا شافع ہوں گا اور میں ہی پہلا ہوں گا جس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔
اسی طرح حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا
اَنَا سَیِّدُ وُلْدِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَا فَخْرَ ‘‘۔
میں قیامت کے دن تمام انسانوں کا سردار ہوں اورکوئی فخر نہیں۔ (مختصراً، ترمذی، جامع الصغیر صفحہ 161)
یعنی اس طرح درُود پڑھنا افضل ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ بَارِکْ وَسَلِّمْ
اسی طرح آپ کے نام نامی سے قبل لفظ ‘‘ مولانا’’ کا بڑھا دینا بھی اولی ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کا مولیٰ ہونا حدیث پاک سے ثابت ہے۔ حضرت براء حضرت بریدہ اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا
مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہٗ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہٗ
میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کے مولیٰ آقا ہیں۔
علامہ قسطلانیؒ نے مواہب میں آپ کے اسماء مبارکہ میں مولیٰ ‘‘ شمار کرایا ہے۔ یعنی اس طرح پڑھنا اولی اور افضل و باعث ادب ہے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّ بَارِکْ وَسلِّمْ۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ: 140 – 141

Written by Huzaifa Ishaq

13 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

دل کا زنگ کیسے دور کریں

دل کا زنگ کیسے دور کریں

دل کا زنگ کیسے دور کریں(شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ سرور دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ...

Example of a Dead House

Example of a Dead House

Example of a Dead House (By Sheikh-ul-Islam Hazrat Maulana Mufti Muhammad Taqi Usmani ) Sheikh-ul-Islam Hazrat Maulana...

0 Comments