درود لکھنے کی برکت سے بخشش
بعض رسائل میں عبید اللہ بن عمر قواریریؒ سے نقل کیا ہے کہ:۔
ایک کاتب میرا ہمسایہ تھا، وہ مر گیا۔
میں نے اس کو خواب میں دیکھا اور پوچھا، اللہ تعالیٰ نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا؟
کہا ، مجھے بخش دیا۔
میں نے سبب پوچھا:۔
کہا: میری عادت تھی، جب نام پاک رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا کتاب میں لکھتا تو صلی ﷲ علیہ وسلم بھی بڑھاتا۔
خدائے تعالیٰ نے مجھ کو ایسا کچھ دیا کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی دل پر گزرا۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 211
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔