درود شریف کے متعلق چند مسائل

Barakat e Darood Shareef

درود شریف کے متعلق چند مسائل

مسئلہ:۔ ہر مسلمان پر عمر میں کم ازکم ایک مرتبہ درُود پڑھنا فرض ہے۔ (سعایہ صفحہ 38)
مسئلہ:۔ نماز میں تشہد کے بعد قعدہ اخیرہ میں درُود شریف کا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔ (سعایہ صفحہ 38)
مسئلہ:۔ مجلس میں یا کسی موقعہ پر بھی آپ کا نام نامی اسم گرامی آجائے تو درُود شریف کا پڑھنا واجب ہے۔
مسئلہ:۔ مجلس میں آپ کا نام نامی اسم گرامی بار بار آئے تو پہلی مرتبہ یا ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے۔ اور باقی مرتبہ مستحب ہے
اور امام طحاویؒ کے نزدیک ہر مرتبہ واجب ہے۔ (سعایہ، بحر الرائق جلد۱ صفحہ 346)
مسئلہ:۔ صرف درُود پاک پڑھنا بغیرسلام کے درست ہے۔ (القول صفحہ 26)
مسئلہ:۔ الفاظ درُود میں اگر صرف صلوٰۃ ہی کے صیغے ہوں تو سلام کا شامل کرنا مستحب ہے۔ اگر درُود پاک کا بار بار تکرار کیا جارہا ہے تو کبھی کبھی سلام کے صیغے کو شامل کرلینا مستحب ہے۔ (نزل الابرار صفحہ 129)
مسئلہ:۔ جو صیغے صلوٰۃ و سلام کے احادیث میں مذکور ہیں ان میں کسی لفظ اور کلمے کا اضافہ ممنوع ہے۔ (نزل الابرار صفحہ 129)
مسئلہ:۔ قرآن پاک کی تلاوت کر رہا تھا اور نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کا نام نامی سن لیا کسی نے زور سے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کا نام نامی لیا تو درُود پاک پڑھنا واجب نہیں۔ (شامی)
البتہ تلاوت سے فارغ ہونے کے بعد درُود پڑھا تو بہتر ہے۔ (شامی صفحہ 519)
مسئلہ:۔ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ایسی آیت آ گئی جس میں آپ کا نام ہے۔ تو درُود تلاوت کے درمیان نہ پڑھے۔ (شامی صفحہ 519)
مسئلہ:۔ خطبہ جمعہ اور عیدین وغیرہ میں آپ کا اسم مبارک آئے تو درُود نہ پڑھے بلکہ خطبہ سنتا رہے۔ ہاں دل میں پڑھ لے۔ (شامی صفحہ 519)
مسئلہ:۔ چھینک کے وقت درُود نہ پڑھے (احنافؒ کے نزدیک ورنہ تو شوافعؒ کے یہاں بہتر ہے)۔ (شامی صفحہ 519)
مسئلہ:۔ نوافل نمازوں کے قعدہ اولی میں درُود پڑھنا درست ہے۔ (شامی)
مسئلہ:۔ درُود وغیر پڑھتے وقت آواز کو بلند کرنا اور اعضاء کو حرکت دینا جہالت و نادانی ہے اور مکروہ ہے۔ (شامی صفحہ 519)
ایک مجلس میں متعدد مرتبہ آپ کا اسم مبارک آئے تو امام طحاویؒ کے نزدیک ہر مرتبہ درُود واجب ہے۔ اسی کی طرف ابن نجیم
صاحب بحر کا بھی میلان ہے۔ اور احوط بھی یہی ہے۔ (بحرصفحہ 347)
مسئلہ:۔ درُود کے پورے صیغے کا لکھنا لازم ہے۔ بعض لوگ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے نام مبارک پر ‘‘ص’’ یا ‘‘صلعم’’ لکھ دیتے ہیں یہ کافی نہیں۔
اس سے درُود کا حکم ادا نہیں ہوتا اور نہ درُود کا ثواب ملتا ہے اور نہ واجب ساقط ہوتا ہے۔ افسوس کہ اس میں اکثر اہل علم بھی تساہل برتتے ہیں۔

یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا ۔………….۔ عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمِ

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ: 136 – 138

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

13 November, 2022

You May Also Like…

Business Course Map

Business Course Map Complete Business Terms Course Map Complete Business Terms Course This free course is available at...