درود شریف کے خاص فضائل
درُود شریف کے خاص فضائل اور دینی دنیاوی برکات و ثمرات
علامہ شمس الدین سخاویؒ نے القول البدیع میں اولًا اجمالًا خصوصی فضائل و دینی و دنیاوی برکات و ثمرات کو بیان کیا ہے پھر ان کو تفصیلاً احادیث سے ثابت کیا ہے اسی طرح محدث بھو پالیؒ نے نزل الابرار میں درُود کے خصوصی برکات و فوائد کو ذکر کیا ہے اور جس راوی کی روایت سے وہ ثابت ہیں اس کی طرف اجمالًا اشارہ کیا ہے ۔
ذیل میں ہم درُود پاک کے خصوصی فضائل و برکات کو اجمالًا ذکر کرتے ہیں جس سے اندازہ ہو گا کہ درُود پاک کیسی عظیم و اہم فضیلتوں اور برکات و فوائد کو شامل ہے جس سے اس بات کی ترغیب حاصل ہوتی ہے کہ ہر مؤمن درُود پاک کا کثرت سے ورد رکھے۔
۔1۔ خدائے پاک کی موافقت حاصل ہوتی ہے کہ خدائے پاک بھی درُود (رحمت) بھیجتے ہیں۔
۔2۔ ملائکہ کی موافقت حاصل ہوتی ہے کہ وہ بھی درُود بھیجتے ہیں۔
۔3۔ مومن کا ایک درُود خدائے پاک کی دس رحمتوں کا باعث۔
۔4۔ حضرات ملائکہ کی رحمت و دعا کا باعث۔
۔5۔ رسول پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کی رحمت و دعا کا باعث۔
۔6۔ ایک درُود دس رحمتوں دس گناہوں کی معافی اور دس درجات کی بلندی کا باعث۔
۔7۔ سو درُود جہنم اور نفاق سے براء ت نامہ کا باعث۔
۔8۔ سو درُود سو حاجتوں کے پورا ہونے کا باعث۔
۔9۔ سو درُود شہداء کے ساتھ رہنے کا ذریعہ۔
۔10۔ سومرتبہ درُود سے فرشتوں کا ایک ہزار درُود۔
۔11۔ ایک مرتبہ درُود سے ایک قیراط برابر ثواب۔
۔12۔ درُود پڑھنے والے کیلئے استغفار۔
۔13۔ گناہوں کی معافی۔
۔14۔ اعمال کی زکوٰۃ اور اس کی پاکیزگی۔
۔15۔ غلام کی آزادی سے زیادہ ثواب۔
۔16۔ بڑے ترازو میں اس کے اعمال کا تولنا۔
۔17۔ نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کا شانہ میں شانہ ملا کر جنت کے دروازوں سے جانے کا سبب۔
۔18۔ ایک درُود حضرات فرشتوں کی ستر(70) رحمتوں کا سبب۔
۔19۔ نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کی شفاعت کا سبب۔
۔20۔ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی شہادت کا باعث۔
۔21۔ قیامت کے خوف سے نجات کا باعث۔
۔22۔ ترازو میں اعمال صالحہ کے بھاری ہونے کا باعث۔
۔23۔ عرش کے سایہ میں جگہ ملنے کا ذریعہ۔
۔24۔ جنت میں کثرت ازواج کا سبب۔
۔25۔ قیامت میں سب سے زیادہ آپ سے قریب ہونے کا سبب۔
۔26۔ خدا کی رضا اور خوشنودی کا باعث۔
۔27۔ حوض کوثر سے سیرابی کا باعث۔
۔28۔ حضرات ملائکہ کرام کی محبت اور اعانت کا باعث۔
۔29۔ میدان قیامت کی سخت ترین پیاس سے محفوظ رہنے کا ذریعہ۔
۔30۔ پل صراط پر ثابت قدمی کا باعث۔31۔غزوات کے برابر ثواب۔
۔32۔ صدقہ کا ثواب ملتا ہے اگر صدقہ کیلئے مال نہ ہو۔
۔33۔ احب الاعمال کا ہونا۔
۔34۔ مجالس کی زینت کا ہونا۔
۔35۔ فقر اور تنگی معیشت کے دور ہونے کا ذریعہ۔
۔36۔ درُود کی برکت اس کی نسلوں میں چلتی ہے۔
۔37۔ قیامت میں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے مصافحہ کا باعث۔
۔38۔ دل کے زنگ کے صاف ہونے کا باعث۔
۔39۔ بھولی اشیاء کے یاد ہونے کا باعث۔
۔40۔ راہ جنت کی خطا سے حفاظت کا باعث۔
۔41۔ قوت اور حیات قلب کا باعث۔
۔42۔ درُود پڑھنے والے کے امور میں برکت کا باعث۔
۔43۔ حب رسول کی زیادتی کا سبب۔
۔44۔ لوگوں کی نگاہوں میں محبوب اور مکرم ہونے کا باعث۔
۔45۔ خواب میں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی زیارت کا باعث۔
۔46۔ ایسے نور کے حصول کا باعث جس سے دشمنوں پر غالب ہو جائے۔
۔47۔ رنج غم حوادث ومصائب کے دور ہونے کا ذریعہ۔
۔48۔ غرق سے امان کا باعث۔
۔49۔ مال کی برکت کا باعث۔
۔50۔ مرنے سے پہلے دنیا میں بشارت جنت یا ٹھکانہ جنت دیکھنے کا باعث۔
۔51۔ لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہنے کا باعث۔
۔52۔ تہمت سے بَری ہونے کا ذریعہ۔
۔53۔ دین و دنیا کی تمام برکتوں اور فوائد کا ذریعہ۔
۔54۔ دعاؤں کی قبولیت کا باعث کہ درُود قبول ہو جاتی ہے تواس کی برکت سے دعا بھی قبول ہو جاتی ہے۔ (ماخوذ القول البدیع )
یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَداً ۔۔۔۔۔۔۔ عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمِ
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ: 131 – 133
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔
0 Comments