درود شریف کی وجہ سے گھر میں خوشبو

Barakat e Darood Shareef

درود شریف کی وجہ سے گھر میں خوشبو

شیخ ابن حجر مکی رحمہ اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے کہ:۔
ایک مردِ صالح نے معمول مقرر کیا تھا کہ ہر رات کو سوتے وقت درُودِ بعددِ معین پڑھا کرتا تھا۔
ایک رات خواب میں دیکھا کہ جناب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور تمام گھر اس کا روشن ہو گیا۔
آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا، وہ منہ لاؤ جو درُود پڑھتا ہے کہ بوسہ دوں۔
اس شخص نے شرم کی وجہ سے رخسار سامنے کردیا۔
آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس رخسار پر بوسہ دیا۔
اس کے بعد وہ بیدار ہو گیاتو سارے گھر میں مشک کی خوشبو باقی رہی۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 212

Written by Huzaifa Ishaq

13 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments