درود شریف کی وجہ سے ایک ماہ تک خوشبو
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں:۔
مولانا فیض الحسن صاحب سہارنپوری مرحوم کے داماد نے مجھ سے بیان کیا کہ
جس مکان میں مولوی صاحب کا انتقال ہوا وہاں ایک مہینے تک عطر کی خوشبو آتی رہی۔
حضرت مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے اس کو بیان کیا: ارشاد فرمایا یہ برکت درُود شریف کی ہے۔
مولوی صاحب کا معمول تھا کہ ہر شب جمعہ کو بیدار رہ کر درود شریف کا شغل فرماتے۔
۔(ایک لمحہ کو نہ سوتے تھے اور اخیر عمر تک اس معمول کو نبھایا)۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 209
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔
0 Comments