درود شریف کی برکت سے سفیدی اور نور
صاحب قلیوبی سے ایک شخص کی حکایت کرتے ہیں کہ اس نے سفر کیا اور اس کے ہمراہ اس کا باپ بھی تھا چنانچہ اس کا باپ شہروں میں سے کسی شہر میں بیمار ہوا اور مر گیا۔
ناقل کہتا ہے کہ میں نے اس کی طرف دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ اس کا چہرہ اور جسم سیاہ ہو گیا ہے اور اس کا پیٹ شدت سے پھول گیا ہے۔
پس میں نے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھا۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد نیند کی وجہ سے مجھے اونگھ آ گئی ۔
چنانچہ میں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جو نہایت ہی خوبصورت تھا۔
اور اس کے بدن سے پاکیزہ اور عمدہ خوشبو آتی تھی وہ شخص میرے باپ کے پاس آیا اور اس کے چہرہ اور بدن پر ہاتھ پھیرا۔
پس وہ سیاہی جو اس کے چہرہ وغیرہ پر تھی جاتی رہی اور اس پر سفیدی اور نور چڑھ آیا۔ اس کے بعد میں نے تعجب کے ساتھ اس شخص سے کہا کہ اے شخص تم کون ہو کہ تمہارے واسطہ سے اللہ تعالیٰ نے میرے باپ پر احسان کیا ۔
انہوں نے فرمایا کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہوں اور تیراباپ گناہوں کی کثرت کے سبب سے اپنے نفس پر اسراف کرنے والا تھا لیکن اس کے ساتھ وہ کثرت سے مجھ پر درُود بھیجتا تھا پس جب اس کو یہ حالت حاصل ہوئی تو میں اس کے پاس آیا اور اس حالت کو اس سے دور کر دیا۔
اس کے بعد میں خواب سے بیدار ہوا تو سفیدی اور نور اپنے باپ پر دیکھا اور اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس کی تجہیز و تکفین میں کوشش کی اور اس کو دفن کر دیا۔
اور اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درُود سے کبھی غافل نہ ہوا۔ پس اللہ تعالیٰ ہماری جانب سے آپ کو بہترین جزاء عطا فرمائے۔آمین۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 198
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔
0 Comments