درود شریف مکمل لکھو
حضرت ابراہیم نسفیؒ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم مجھ سے ناراض معلوم نظر آئے میں نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور بوسہ لے کر پوچھا اے اللہ کے رسول! کیا ہم لوگ اصحاب سنت اور اہل سنت والجماعۃ میں نہیں ہیں۔
اور میں پردیسی ہوں (شاید یہ اپنے وطن میں نہ ہوں گے) تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے مسکرادیا۔ اور فرمایا جب تم درُود لکھتے ہو تو سلام کیوں نہیں لکھتے۔
چنانچہ اس کے بعد سے میں پورا درُود سلام کے ساتھ لکھنے لگا۔ (القول البدیع)
فائدہ:۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف درُود مثلاً صلی ﷲ علیہ یا اَللّٰھُمَّ صل علیہ یا مصلیا پڑھنا یا لکھنا اور سلام کو چھوڑ دینا آپ کی ناراضگی کے باعث ممنوع ہے۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ: 141
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔