درود شریف ایک آدمی کی صورت میں
شیخ المشائخ حضرت شبلی نور اللہ مرقدہٗ سے نقل کیا گیا ہے کہ:۔
میرے پڑوس میں ایک آدمی مر گیا۔
میں نے اس کو خواب میں دیکھا، میں نے اس سے پوچھا، کیا گزری؟
اس نے کہا، شبلی بہت ہی سخت پریشانیاں گزریں اور مجھ پر منکر نکیر کے سوال کے وقت گڑ بڑ ہونے لگی۔
میں نے اپنے دل میں سوچا کہ یا اللہ یہ مصیبت کہاں سے آرہی، کیا میں اسلام پر نہیں مرا؟
مجھے ایک آواز آئی کہ یہ دنیا میں تیری زبان کی بے احتیاطی کی سزا ہے۔
جب ان دونوں فرشتوں نے میرے عذاب کا ارادۂ کیا تو فوراً ایک نہایت حسین شخص میرے اوران کے درمیان حائل ہوگیا۔
اس میں سے نہایت ہی بہتر خوشبو آرہی تھی۔
اس نے مجھ کو فرشتوں کے جوابات بتا دیئے، میں نے فوراً کہہ دیئے۔
میں نے ان سے پوچھا، اللہ تعالیٰ آپ پررحم کرے، آپ کون صاحب ہیں؟
انہوں نے کہا، میں ایک آدمی ہوں جو تیرے کثرت ِ درُود سے پیدا کیا گیا ہوں،۔
مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں ہر مصیبت میں تیری مدد کروں۔۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 214
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔