دجالی فتنوں سے حفاظت
مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، مسند احمد میں حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے ایک روایت ہے کہ جس شخص نے سورۂ کہف کی پہلی دس آیتیں حفظ کرلیں وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔
اور کتب مذکورہ میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ ہی سے ایک دوسری روایت میں یہ مضمون سورۂ کہف کی آخری دس آیات یاد کرنے کے متعلق مذکور ہے…۔
فائدہ:۔ چنانچہ احتیاطاً شروع اور آخر کی دونوں طرف کی دس آیات یاد کرے تاکہ فضیلت بالا کا حصول یقینی ہو جائے..۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 118 – 119
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments