خواب میں زیارت کیلئے درود شریف
۔”جو شخص روحِ محمد ( صلی ﷲ علیہ وسلم ) پر ارواح میں اور آپ کے جسدِ اطہر پر بدنوں میں اور آپ کی قبر مبارک پر قبورمیں درُود بھیجے گا وہ مجھے خواب میں دیکھے گا”۔
حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کی تمنّا کونسا مسلمان ایسا ہوگا جس کو نہ ہو لیکن عشق و محبت کی بقدر اس کی تمنّائیں بڑھتی رہتی ہیں اور اکابرو مشائخ نے بہت سے اعمال اور بہت سے درُودوں کے متعلق اپنے تجربات تحریر کئے ہیں کہ ان پر عمل سے سید الکونین صلی ﷲ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت نصیب ہوئی ۔
علامہ سخاویؒ نے قولِ بدیع میں خود حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کا بھی ایک ارشاد نقل کیا ہے۔
مَنْ صَلّٰی عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَعَلٰی جَسَدِہٖ فِی الْاَجْسَادِ وَعَلٰی قَبْرِہٖ فِی الْقُبُوْرِ‘‘۔
جو شخص روحِ محمد ( صلی ﷲ علیہ وسلم ) پر ارواح میں اور آپ کے جسدِ اطہر پر بدنوں میں اور آپ کی قبر مبارک پر قبورمیں درُود بھیجے گا وہ مجھے خواب میں دیکھے گا۔ ’’ اور جو مجھے خواب میں دیکھے گا وہ قیامت میں دیکھے گا اور جو مجھے قیامت میں دیکھے گا میں اُس کی سفارش کروں گا اور جس کی میں سفارش کروں گا وہ میرے حوض سے پانی پئے گا اور اللہ جل شانہ’ اس کے بدن کو جہنم پر حرام فرمادیں گے۔
علامہ سخاویؒ کہتے ہیں کہ ابو القاسم بستیؒ نے اپنی کتاب میں یہ حدیث نقل کی ہے مگرمجھے اب تک اس کی اصل نہیں ملی۔
دوسری جگہ لکھتے ہیں کہ جو شخص یہ ارادہ کرے کہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھے وہ یہ درُود پڑھے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَمَرْتَنَآ اَنْ نُصَلِّیَ عَلَیْہِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا ھُوَ اَھْلُہٗ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی۔
جو شخص اس درُود شریف کو طاق عدد کے موافق پڑھیگا وہ حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کریگا اور اس پر اس کا اضافہ بھی کرنا چاہیے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَسَدَ مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی قَبْرِمُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف
صفحہ: 122 – 123
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔
0 Comments