حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی قدس سرہ کی تعلیم

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی قدس سرہ کی تعلیم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ ہمارے حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی قدس سرہ کی دن رات کی تعلیم یہ تھی کہ شکر کی کثرت کرو، اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کیا کرو۔ صبح سے شام تک کی زندگی میں چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے غور کیا کرو کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے کیا کیا نعمتیں عطا فرمائی ہوئی ہیں۔ ان کا تصور کر کے اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کیا کرو۔ تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کے شکر سے تر رہے۔ دیکھو کہ اگر انسان سر سے لے کر پاؤں تک اپنے وجود میں غور کرے کہ جو اعضاء اللہ تبارک و تعالیٰ نے عطا فرما رکھے ہیں ، وہ سلامتی کے ساتھ چل رہے ہیں ، کام کررہے ہیں۔ یہ کتنی عظیم نعمتیں ہیں ، ان پر شکر ادا کرو۔ اور ہمارے حضرت والا قدس اللہ تعالیٰ سرہ فرمایا کرتے تھے کہ انسان کی زندگی کا کوئی لمحہ ایسا نہیں ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی نہ کوئی نعمت اس کو میسر نہ آرہی ہو۔ ہم دھیان نہیں کرتے ، ناشکری کے عادی بن گئے ہیں اس لیے نعمتوں کی طرف دھیان نہیں جاتا۔ تو دھیان دو، توجہ کروکہ مجھے یہ نعمت اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے حاصل ہوئی ہے۔

۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۳، صفحہ ۱۳۲)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

بدگمانی کی حقیقت

بدگمانی کی حقیقت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال کیا کہ میرے دل...

0 Comments

Submit a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Our Best Selling Product: Dars E Quran