حضرت موسیٰ اور امت محمدیہ

Barakat e Darood Shareef

حضرت موسیٰ اور امت محمدیہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور امت محمدیہ کی فضیلت

انس بن مالک سے منقول ہے کہ:۔
آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دن موسیٰ بن عمران علیہ السلام راستے میں جا رہے تھے تو جبار جل جلالہ نے پکارا یا موسیٰ، وہ دائیں بائیں متوجہ ہوئے کسی کو نہ پایا پھر دوبارہ پکارا یا موسیٰ بن عمران پھر دائیں بائیں متوجہ ہوئے پھر کسی کو نہ پایا پھر ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے پھر تیسری بار پکارا گیا یا موسیٰ بن عمران میں اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں انہوں نے عرض کیا: “لبیک لبیک” ۔
پھر سجدہ کے لئے گر پڑے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔
اے موسیٰ بن عمران اپنا سر اٹھایئے انہوں نے اپنا سر اٹھایا ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ کیا تم چاہتے ہو کہ میرے عرش کے سایہ کے نیچے رہو جس دن کہ کوئی سایہ نہ ہوگا میرے سائے کے سوا، اے موسیٰ یتیم کے لئے رحیم باپ بن جایئے اور بیوہ کے لئے شوہر کی طرح بن جایئے ۔
اے موسیٰ بن عمران رحم کریں آپ پر رحم کیا جائے گا اے موسیٰ! جیسا برتاؤ کرو گے ویسا بدلہ مل جائے گا، اے موسیٰ بن عمران بنی اسرائیل کو خبر دیدیں کہ جو شخص مجھ سے اس حال میں ملا کہ وہ محمد کا انکار کرتا ہے تو میں اسے جہنم میں داخل کردوں گا چاہے وہ ابراہیم خلیل ہو یا موسیٰ کلیم ۔
انہوں نے پوچھا:۔
محمد کون ہے؟
فرمایا: اے موسیٰ میری عزت و جلال کی قسم میں نے ان سے زیادہ مکرم ہستی پیدا نہیں کی میں نے اس کا نام اپنے نام کے ساتھ عرش میں لکھ دیا تھا آسمانوں، زمین، سورج، چاند کو تخلیق کرنے سے دو ہزار سال پہلے اور میری عزت و جلال کی قسم بلا شبہ جنت حرام ہو گی میری تمام مخلوق پر جب تک کہ محمد اور اس کی امت اس میں داخل نہ ہو جائے حضرت موسیٰ نے عرض کیا، محمد کی امت کون ہے؟
فرمایا ان کی امت حمد کرنے والی ہے وہ اللہ کی حمد کریں گے چڑھتے وقت بھی اترتے وقت بھی اور ہر حال میں وہ اپنی کمروں کو باندھتے ہوں گے اور اپنے اطراف کو پاک رکھتے ہوں گے دن کو روزہ رکھتے ہوں گے اور رات کو راہب ہوں گے میں ان سے تھوڑا سا بھی قبول کرلوں گا اور ان کو “لا الٰہ الا اﷲ” کی شہادت دینے پر جنت میں داخل کروں گا ۔
تو حضرت موسیٰ نے فرمایا مجھے اس امت کا نبی بنا دیجئے ۔
فرمایا ان کا نبی انہیں میں سے ہو گا۔
پھر عرض کیا تو مجھے اس نبی کا امتی بنا دیجئے ۔
فرمایا تم مقدم ہوئے اور وہ پیچھے آئیں گے اے موسی! لیکن میں عنقریب تم کو اور اس کو دار حلال میں جمع کروں گا

(السنۃ لابن أبی عاصم 1؍305 وتنزیہ الشریعۃ 1؍244)

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 95 – 96

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

10 November, 2022

You May Also Like…

Business Course Map

Business Course Map Complete Business Terms Course Map Complete Business Terms Course This free course is available at...