حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی ہجرت

حیات صحابہ - مولانا یوسف کاندھلوی

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی ہجرت

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت فرما کر مدینہ تشریف لے جانے لگے تو آپ نے مجھ سے فرمایا کہ میں آپ کے بعد ٹھہر کر لوگوں کی جو امانتیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھیں وہ لوگوں کو پہنچا دوں (چونکہ لوگ آپ کے پاس امانت رکھواتے تھے) اسی وجہ سے آپ کو الامین کہا جاتا تھا۔
میں (آپ کے بعد) تین دن وہیں رہا۔ میں گھر سے باہر علی الاعلان لوگوں میں چلتا پھرتا تھا۔ ایک دن بھی چھپ کر نہیں بیٹھا پھر میں مکہ سے نکل کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم والے راستہ پر چل دیا۔
یہاں تک کہ جب بنو عمرو بن عوف کے ہاں پہنچا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہاں ہی قیام پذیر تھے۔ میں کلثوم بن ہدم کے ہاں ٹھہرا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم ابھی وہاں ہی ٹھہرے ہوئے تھے۔

کتاب کا نام: حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
صفحہ نمبر: 273

Written by Huzaifa Ishaq

24 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments