حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعائیں اور کلمات عاجزی
حضرت حسن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اپنی دعا میں فرمایا کرتے تھے..۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الَّذِیْ ھُوَ خَیْرٌ فِیْ عَاقِبَۃِ اَمْرِیْ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ مَاتُعْطِیْنِیْ مِنَ الْخَیْرِ رِضْوَانَکَ وَالدَّرَجَاتِ الْعُلٰی فِی جَنَّاتِ النَّعِیْمِ’’..۔
ترجمہ:۔ ‘‘اے اللہ! میں تجھ سے اپنے ہر کام کے انجام میں خیر کا سوال کرتا ہوں اے اللہ! تو مجھے جس خیر کی توفیق عطا فرمائے اسے اپنی رضا کا اور نعمتوں والی جنتوں میں اونچے درجات کے حاصل ہونے کا ذریعہ بنا…’’ (اخرجہ احمد فی الزہد)
حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنی دعا میں فرمایا کرتے تھے..۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ خَیْرَ عُمْرِیْ اٰخِرَہٗ وَخَیْرَ عَمَلِیْ خَوَاتِمَہٗ وَخَیْرَ اَیَّامِیْ یَوْمَ الْقَاکَ’’۔
ترجمہ:۔ ‘‘اے اللہ! میری عمر کا سب سے بہترین حصہ و ہ بنا جو اس کا آخر ہو اور میراسب سے بہترین عمل وہ بنا جو خاتمہ والا ہو اور میراسب سے بہترین دن وہ بنا جو تیری ملاقات کا دن ہو… (عند سعید بن منصور وغیرہ)
حضرت ابو یزید مدائنی رحمہ اللہ کہتے ہیں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ایک دعا یہ بھی تھی
۔‘‘اَللّٰھُمَّ ھَبْ لِیْ اِیْمَانًا وَیَقِیْنًا وَمُعَافَاۃً وَنِیَّۃً’’۔
ترجمہ:۔ ‘‘اے اللہ مجھے ایمان و یقین عافیت اور سچی نیت نصیب فرما’’(عند ابن ابی الدنیا ایضاً کذافی الکنز 303/1)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 138
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments