حسبنا اللہ ونعم الوکیل
سب سے پہلے حضرت ابراہیم نے پڑھا
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت کیا ہے کہ حَسْبُنَا اﷲُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ والا کلمہ ( سب سے پہلے) ابراہیم علیہ السلام نے پڑھا جبکہ وہ آگ میں ڈالے گئے …۔
پھر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اﷲ عنہم نے پڑھا جبکہ ( غزؤہ بدر صغریٰ یا غزؤہ حمراء الاسد میں) ان سے کہا گیا:”ان کافر لوگوں نے تمہارے لیے سامان جمع کیا ہے سو تم کو ان سے اندیشہ کرنا چاہئے”۔
تو اس قول نے ان ( صحابہ رضی اﷲ عنہم) کے ایمان کو اورزیادہ کر دیا
اور بول اٹھے حَسْبُنَا اﷲ ُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ یعنی ہمیں بس اﷲ کافی ہے اور وہی بہترین سازگار ( اور سب کام سپرد کرنے کے لیے اچھا) ہے … ( بخاری وغیرہ)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 72
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔