حاجات و مشکلات کے لیے دعا

Idara Taleefat E Ashrafia

حاجات و مشکلات کے لیے دعا

مستدرک حاکم میں بروایت انس رضی اللہ عنہ مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ
تمہارے لیے اس سے کیا چیز مانع ہے کہ تم میری وصیت کو سن لو اور اس پر عمل کیا کرو …۔
وہ وصیت یہ ہے کہ صبح شام یہ دُعاء کرلیا کرو:۔
۔”یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہٗ وَلَا تَکْلِنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ”۔
یہ دُعاء تمام حاجات و مشکلات کیلئے بے نظیر ہے…۔

فائدہ:۔ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی صاحبزادی رضی اللہ عنہا کو ان تاکیدی الفاظ میں وصیت فرمانا اس دُعاء کی اہمیت و عظمت کو ظاہر کرتا ہے… اہل قدر کو اسے حرزِ جاں بنانا چاہیے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 113

Written by Huzaifa Ishaq

31 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments