جو مانگا جائے وہ عطا ہو
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی بار سنی اور حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما سے بھی کئی بار سنی ہے..۔
حضرت حسن رحمہ اللہ نے عرض کیا ضرور سنائیں… حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص صبح اور شام یہ دعا پڑھے..۔
اَللّٰہُمَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنْتَ تَھْدِیْنِیْ وَاَنتَ تُطْعِمُنِیْ وَاَنْتَ تَسْقِیْنِیْ وَاَنْتَ تُمِیْتُنِیْ وَاَنْتَ تُحْیِینِیْ
اس دعا کے پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے جو مانگے…. اللہ تعالیٰ اسکو ضرور عطا فرمائیں گے… ۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 96 – 97
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments