جمعہ کے دن درُود کی فضیلت

Barakat e Darood Shareef

جمعہ کے دن درُود کی فضیلت

حافظ ابنِ قیمؒ سے نقل کیا گیا ہے کہ جمعہ کے دن درُود شریف کی زیادہ فضیلت کی وجہ یہ ہے کہ جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے اور حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم کی ذات اطہر ساری مخلوق کی سردار ہے اس لئے اس دن کو حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم پر درُود کے ساتھ ایک ایسی خصوصیت ہے جو اور دنوں کو نہیں اور بعض لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حضور اقدس صلی ﷲ علیہ وسلم باپ کی پشت سے اپنی ماں کی پیٹ میں اسی دن تشریف لائے تھے۔
علامہ سخاویؒ کہتے ہیں کہ جمعہ کے دن درُود شریف کی فضیلت حضرت ابوہریرہ ، حضرت انس، اوس بن اوس ابو امامہ ’ ابو الدرداء’ ابو مسعود ’ حضرت عمر ’ ان کے صاحبزادے عبداللہ وغیرہ حضرات رضی اللہ عنہم سے نقل کی گئی ہے جن کی روایات علامہ سخاویؒ نے نقل کی ہیں۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 108 – 109

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

12 November, 2022

You May Also Like…

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...

آو! سب سیرت طیبہ اپنائیں

آو! سب سیرت طیبہ اپنائیں شیخ الاسلام مولانا مفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہ کے ایک خطاب سے انتخاب حضور نبی کریم صلی...

ہر شعبہ کے لیے بہترین نمونہ

ہر شعبہ کے لیے بہترین نمونہ اگر تم باپ ہو تو یہ دیکھو کہ فاطمہ کے والد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے؟ اگر تم...