جسم کا درد دور کرنے کا وظیفہ
حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے انہوں نے جسم میں کسی درد و تکلیف کی شکایت کی
تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:۔
جسم کے جس حصہ میں درد ہو وہاں ہاتھ رکھو اور یہ پڑھو..۔ تین (3) مرتبہ بسم اللہ سات (7) مرتبہ یہ دعا.۔
اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اﷲِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ
ترجمہ:۔ قدرت و عزت خداوندی کے واسطے سے اس کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں جس کی تکلیف اورجس سے ڈر محسوس کرتا ہوں… (مسلم)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 89

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔