جان مال اولاد کی حفاظت
ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اﷲ ! مجھے ایسی چیز سکھا دیجئے جس کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ مجھے نفع پہنچائیں فرمایا آیۃ الکرسی پڑھا کر کیونکہ وہ تیری بھی حفاظت کرے گی اور تیری اولاد کی بھی ، تیرے گھر کو بھی محفوظ کر دے گی اور تیرے گھر کے ارد گرد والے کئی گھروں کو بھی …( فوائد محاملی بروایت ابن مسعود )
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 75
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments