ثواب عظیم والی دعا
ثواب عظیم اور مغفرت و رحمت کے حصول کا عمل
ابن ابی الدنیا نے کتاب الہواتف میں سند کے ساتھ نقل کیا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات کی تو خضر علیہ السلام نے ان کو ایک دُعا بتلائی کہ جو اس کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرے اس کے لیے ثواب عظیم اور مغفرت ہے..۔
وہ دُعاء یہ ہے:۔
۔‘‘یَامَنْ لاَّ یُشْغِلُہٗ سَمْعٌ عَنْ سَمْعٍ
وَیَامَنْ لاَّ تُغْلِطُہُ الْمَسَائِلُ
وَیَا مَنْ لاَّ یَبْرَمُ مِنْ اِلْحَاحِ الْمُلِحِّیْنَ
اَذِقْنِیْ بَرْدَعَفْوِکَ وَحَلاَوَۃَ مَغْفِرَتِکَ’’۔
ترجمہ:۔ اے وہ ذات جس کو ایک کلام کا سننا دوسرے کلام کے سننے سے مانع نہیں ہوتا
اور اے وہ ذات ….جس کو بیک وقت ہونے والے (لاکھوں کروڑوں) سوالات میں کوئی مغالطہ نہیں لگتا …۔
اور اے وہ ذات جو دُعاء میں الحاح و اصرار کرنے اور بار بار کہنے سے ملول نہیں ہوتا….۔
مجھے اپنے عفو و کرم کا ذائقہ چکھا دیجئے … اور اپنی مغفرت کی حلاوت نصیب فرمایئے…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 119 – 120
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔