تنگدستی و بیماری سے بچنے کا وظیفہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ باہر نکلا… اس طرح کہ میرا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تھا… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک ایسے شخص پر ہوا جو بہت شکستہ حال اور پریشان تھا… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا…۔
تمہارا یہ حال کیسے ہوگیا؟
اس شخص نے عرض کیا، بیماری اور تنگدستی نے یہ حال کردیا…۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں چند کلمات بتاتا ہوں، وہ پڑھو گے تو تمہاری بیماری اور تنگدستی جاتی رہے گی..۔
وہ کلمات یہ ہیں:۔
۔‘‘تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ’’۔
۔‘‘قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا”۔
اِس کے کچھ عرصہ بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر اس طرف تشریف لے گئے تو اس کو اچھے حال میں پایا… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشی کا اظہار فرمایا.۔
اس نے عرض کی کہ جب سے آپ نے مجھ کو یہ کلمات بتلائے تھے میں پابندی سے ان کو پڑھتا ہوں…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 118
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments