تمام آفتوں سے تحفظ

Idara Taleefat E Ashrafia

تمام آفتوں سے تحفظ

ابو یعلیٰ و ابن مردویہ نے نیز شعب میں بیہقی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد نقل فرمایا ہے… کہ جس بندے کو اللہ تعالی نے اس کے گھر بار یا مال یا اولاد کے متعلق کوئی نعمت عطا فرمائی اور پھر اس نے وہ نعمت دیکھ کر مَاشَاء اللّٰہُ لَا قُوَّہَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھا اس سے اللہ تعالیٰ اس کی موت تک تمام آفتوں کو دور فرمادیتے ہیں ..۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دلیل میں یہ آیت تلاوت فرمائی وَلَوْ لَا اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَکَ قُلْتَ مَاشَآء َاللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ (اور تو جس وقت اپنے باغ میں پہنچا تو تو نے یوں نہ کہا کہ جو اللہ کو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے … اور بدون خدا کی مدد کےکوئی قوت نہیں)

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا … فرمایا کیا میں تمہیں اللہ کا اسم اعظم بتا دوں ؟
وہ یونسؑ کی دعا لَا اِ لَہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّلِمِیْنَ ہے… جس مسلمان نے اپنی بیماری میں چالیس 40 مرتبہ یہ دعا پڑھی اور پھر وہ اپنی اس بیماری میں فوت ہو گیا تو اس کو شہید کا ثواب عطاکیا جائے گا اور اگر وہ صحت یاب ہوا تو گناہ بخشا ہواہو کر صحت یاب ہو گا… (مستدرک حاکم)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 73

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

30 October, 2022

You May Also Like…

صراط مستقیم پر چلنے کا طریقہ

صراط مستقیم پر چلنے کا طریقہ دیکھو! انسان کا کام تین چیزیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ وہ اپنی طرف سے عزم کرلے اور پکا ارادہ...

ایمان کامل کی 4 علامتیں

ایمان کامل کی 4 علامتیں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کے خطبات سے انتخابرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...