تسبیح اور استغفار کے نبوی کلمات

Idara Taleefat E Ashrafia

تسبیح اور استغفار کے نبوی کلمات

۔‘‘فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ’’
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس سورت کے نازل ہونے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نماز پڑھتے تو یہ دُعاء کرتے تھے
۔‘‘سُبْحَانَکَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ’’ (رواہ البخاری)
حضرت اُم سلمیٰ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس سورۃ کے نزول کے بعد اُٹھتے بیٹھتے اور جاتے آتے ہروقت میں یہ دُعاء پڑھتے
۔‘‘سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ’’۔
اور فرماتے تھے کہ مجھے اس کا حکم دیا گیا ہے اور دلیل میں
۔‘‘اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللّٰہِ’’۔
کی تلاوت فرماتے تھے… حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس سورۃ کے نزول کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبادت میں بڑا مجاہدہ فرمایا..۔
یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں مبارک ورم کرگئے… (معارف القرآن، ص:837، ج:7)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 134

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

2 November, 2022

You May Also Like…

العلم صید والکتابۃ قیدہ

العلم صید والکتابۃ قیدہ اشعار "العلم صید والکتابۃ قیدہقید صیودک بالحبال الواثقہفمن الحماقۃ ان تصید غزالہو تترکھا بین...

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran