بے چینی، پریشانی، رنج و غم کے وقت کی دعائیں

Idara Taleefat E Ashrafia

بے چینی، پریشانی، رنج و غم کے وقت کی دعائیں

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :۔
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے مجھے یہ کلمات سکھائے اور فرمایا:۔
جب تمہیں کوئی پریشانی یا سختی پیش آیا کرے تو انہیں پڑھا کرو..۔

۔”لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ اﷲُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ ﷲِ وَتَبَارَکَ ﷲ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ“۔

ترجمہ:..۔” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلیم اور کریم ہے …۔
اللہ پاک اور بابرکت ہے جو کہ عظیم عرش کا رب ہے …۔
تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے… (اخرجہ احمد والنسائی)۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم جب کسی بات کی وجہ سے پریشان اور بے چین ہوتے تو فرماتے:۔
یاحی یا قیوم برحمتک استغیث اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! …اے دوسروں کو قائم رکھنے والے! تیری رحمت کے واسطہ سے فریاد کرتا ہوں…۔
حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو غم یا پریشانی پیش آتی تو فرمایا کرتے:۔ “ﷲُ ﷲُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا “۔
ترجمہ:۔ اللہ، اللہ میرا رب ہے… میں اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں کرتا۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم سب گھر میں تھے …حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے دروازے کی دونوں چوکھٹوں کو پکڑ کر فرمایا …۔
اے بنو عبدالمطلب! جب تم لوگوں کو کوئی پریشانی سختی یا تنگدستی پیش آئے تو یہ کلمات کہا کرو
۔( ﷲُ ﷲُ رَبَّنَا لَا نُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا)۔
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو بندہ بھی سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گا چاہے وہ سچے دل سے پڑھے یا جھوٹے دل سے، اللہ تعالی اس کے غم اور پریشانی کو ضرور دور کر دیں گے وہ دعا یہ ہے :۔
حَسْبِیَ ﷲُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
ترجمہ:…” اللہ مجھے کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عظیم عرش کا رب ہے”۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 80 – 81

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

30 October, 2022

You May Also Like…

العلم صید والکتابۃ قیدہ

العلم صید والکتابۃ قیدہ اشعار "العلم صید والکتابۃ قیدہقید صیودک بالحبال الواثقہفمن الحماقۃ ان تصید غزالہو تترکھا بین...

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran