بیوی کے ساتھ دوستانہ محبت کا معاملہ کرنا چاہیے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
۔21 رمضان 1445ھ کی تربیتی مجلس میں ارشاد فرمایا کہ بیوی پر غصہ نہ کریں بلکہ حلم اور بردباری سے کام لیا کریں، یہ نہ ہو کہ الرجال قوامون علی النساء کی وجہ سے ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہو بلکہ وجعل بینکم مودة ورحمة یعنی دوستانہ محبت کا معاملہ کرو۔دیکھیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ وانا خیرکم لاھلی ۔ اتنی بڑی بڑی ذمہ داریوں کے باوجود اپنی ذات کے لئے کبھی اپنی ازواج مطہرات پر غصہ نہیں فرمایا، بلکہ سید الکائنات ہونے کے باوجود گھر کے کاموں میں ان کی مدد فرماتے، بکری کا دودھ نکالتے، کپڑوں میں پیوند خود لگاتے۔ حضرت نے ہنستے ہوئے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑی آسانی سے فرما سکتے تھے کہ میرے تو باہر بے شمار کام ہیں، میں وہ بھی کروں اور گھر کے کاموں میں بھی تمہاری مدد کروں۔ تم سے گھر کا کام نہیں ہوسکتا، گھر کا کام جانو اور تم جانو، لاؤ کھانا لاؤ، کپڑے لاؤ۔ بلکہ صبح جب مسجد سے تشریف لاتے تو پوچھتے کہ کھانے کو کچھ ہے، اگر کچھ ہوتا تناول فرماتے اور اگر جواب ملتا کہ نہیں تو کہتے کہ اچھا بس میرا روزہ ہے۔ کبھی یہ نہ فرماتے کہ کھانا کیوں نہیں ہے؟ کدھر گیا کھانا؟ میں جو تمہیں سال بھر کا نفقہ ایک ساتھ دیتا ہوں پھر کیوں کھانا نہیں پکا۔تو بھائی اگر کبھی گھر میں کھانا نہ پکا ہو تو بیوی کو مت ڈانٹو کہ کھانا کیوں نہیں؟ کپڑے کیوں تیار نہیں، نمک کیوں زیادہ ہے وغیرہ وغیرہ۔ حلم سے کام لیا کرو۔ دعا ہے اللھم اعنی اور بعض روایت میں اغننی ہے اللہم اغننی بالعلم وزيني بالحلم. علم میں زینت پیدا ہوتی ہے حلم سے برداشت سے۔ بس اس کو پلے باندھو ۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
Featured products
بوادر النوادر (3 جلد)۔
₨ 3190.00درس قرآن ڈیلکس ایڈیشن
₨ 8290.00