بیوی کے حقوق

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
بیوی کے حقوق (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ایک صاحب نے دریافت کیا کہ بیوی کے حقوق کا خیال کیسے رکھا جائے، اور اس میں اعتدال کیسے حاصل ہو؟ فرمایا کہ کلیّات تو آپ کو معلوم ہیں ہی۔ جزئیات ہر ایک کے لئے الگ ہوتی ہیں، اور اسی وقت معلوم ہوتی ہیں جب انسان کو ان معاملات سے سابقہ پڑتا ہے۔ البتّہ کچھ موٹی موٹی باتیں یہ ہیں کہ بیوی پہ ہر وقت تنقید نہ کرنا چاہیے کہ ابھی اس بات پر ٹوک دیا، پانچ منٹ بعد کسی اور بات پر ٹوک دیا۔ بلکہ خاموشی سے سب کچھ دیکھتے اور نوٹ کرتے رہیے۔ پھر ایک دن جب کہ مناسب موقع ہو اس کو تنہائی میں بٹھا کر سنجیدگی سے بتائیے کہ فلاں فلاں کام کرنے کا صحیح طریقہ یہ نہیں، بلکہ یہ ہے، اور ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے، وغیرہ وغیرہ۔ اس کے بعد اس کو چھوڑ نہ دیجئے، بلکہ دیکھتے رہیے کہ کن باتوں میں تبدیلی ہوئی، اور کن باتوں میں تبدیلی نہیں ہوئی۔ اس کے بعد پھر کسی دن اسی طرح اس کو تنہائی میں بٹھا کر نصیحت کیجئے۔ انشاٴاللّٰہ اس سے آہستہ آہستہ تبدیلی ہو جائے گی۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…