بیماری اور تنگدستی دور کرنے کا وظیفہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :۔
ایک روز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیساتھ باہر نکلا اس طرح کہ میرا ہاتھ آپکے ہاتھ میں تھا
آپ کا گزر ایک ایسے شخص پر ہوا جو بہت شکستہ حال اور پریشان تھا آپ نے پوچھا کہ تمہارا یہ حال کیسے ہو گیا؟
اس شخص نے عرض کیا کہ بیماری اور تنگدستی نے میرا یہ حال کر دیا، آپ نے فرمایا کہ تمہیں چند کلمات بتلاتا ہوں، وہ پڑھو گے تو تمہاری بیماری اور تنگدستی جاتی رہے گی، وہ کلمات یہ ہیں:..۔
تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ ۔ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیًّ مَّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْراً
اسکے کچھ عرصہ کے بعد پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرف تشریف لے گئے تو اسکو اچھے حال میں پایا۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خوشی کا اظہار فرمایا۔
اس نے عرض کیا کہ جب سے آپ نے مجھے یہ کلمات بتلائے تھے میں پابندی سے ان کلمات کو پڑھتا ہوں… (معارف القرآن)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 88 – 89
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔